9 دسمبر، 2023، 10:50 AM

عراق میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے، مقاومتی رہنما

عراق میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے، مقاومتی رہنما

کتائب سید الشہدا کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جب تک غزہ پر صہیونی جارحیت اور عراق پر امریکی قبضہ ہے، ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم کتائب سید الشھداء کے سیکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں کی جانب سے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ اللہ کے فضل سے قابض قوتوں کا زوال شروع ہوچکا ہے جبکہ مقاومت اور عوام کبھی ختم نہیں ہوں گے۔

الولائی نے مزید لکھا ہے کہ جب تک صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام پر حملے بند نہ کرے اور امریکہ عراق سے فوجی اڈے ختم کرکے چلا نہ جائے، تنظیم کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر حملے جاری ہیں۔ سفارت خانے کے مطابق آج صبح بھی سفارت خانے کی عمارت پر دو راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

News ID 1920457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha